The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو زرادی کی ایک بار پھر وفاقی حکومت پر تنقید

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب تباہ ہورہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو آئین پر تنقید سے فرصت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، دونوں رہنماوٗں نے بجٹ کو یکسر مسترد کرنے پر اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو اور اسفند یار ولی نے کرونا وبا پر قابو میں حکومتی نااہلی پر تشویش کا اظہار کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان حکومت پر سےعوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں حکومت نے نااہلی کے ریکارڈ قائم نہ کیے ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ غریب تباہ ہورہا ہے اور عمران خان کو آئین پر تنقید سے فرصت نہیں مل رہی، انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ راتوں رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام میں مزید مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور رہنما عوامی نیشنل پارتی اسفند یار ولی میں آئندہ ہفتے اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں