جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

بھوک وافلاس امن اورعالمی ہم آہنگی کےلیے خطرہ ہیں ‘بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔

تفصیلات کے مطابق غربت کے خاتمے کے عالمی دن پربلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھوک وافلاس امن اورعالمی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے، پرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے لیے سرگرم ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی وفاقی حکومت نے 40 ارب سے پروگرام کا آغاز کیا، اب پروگرام بڑھ کر 125 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں این جی اوزکے ساتھ غربت کے خاتمےکا پروگرام شروع کیا، 6 لاکھ سے زائد خاندان غربت کی سطح سے اوپر آئے۔

غربت کے خاتمے کا عالمی دن

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں