جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

’’بلاول بھٹو کا ماضی اور حال بے داغ ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ماضی اور حال بے داغ ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں، اپنی قیادت سے پوچھیں بلاول بھٹو کے چیلنج سے کیوں راہ فرار اختیار کررکھی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک بے شمار بحرانوں کا شکار ہوگیا ہے، بحرانوں پر یقین نہ آئے تو ذرا عوام کے درمیان جاکر جان لیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی، بیروزگاری، بدحالی کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، آپ کی پہچان یوٹرن، بحرانوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ کابینہ ہے، حکومت نے لوگوں سے روزگار، روٹی اور مکان چھینا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کو بے دردی سے لوٹ کر کھوکھلا کیا، زرداری کی قیادت میں ملک میں رشوت کے کلچر کو عام کیا گیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ زرداری پر 225 کیس میں 5 ارب روپے منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، تھوڑی شرم کریں اور سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش نے تین نسلوں کی خدمت کا پول کھول دیا، کراچی کو روشنیوں کے شہر سے کچرے کے شہر میں بدل کر رکھ دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں