منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

بلاول بھٹو کی سراج الحق سے چیئرمین سینیٹ کیلیے ووٹ دینے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کر ‏کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کردی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی ‏صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بلاول بھٹو نے سراج الحق سےچیئرمین سینیٹ انتخاب میں تعاون کی ‏درخواست کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ‏جب کہ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور ووٹ کی درخواست کی۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل امیدوار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری ‏نے سراج الحق سےملاقات کی اور انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی۔

خیال رہے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں