The news is by your side.

Advertisement

عمران خان ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ایک بار پھر وفاقی حکومت پر برس پڑے اور وفاقی کابینہ پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان مشرف دور کی 50فیصد شرح غربت کےتعاقب میں ہیں، عالمی بحران میں بھی معاشی بدحالی وہ نہیں تھی جوحکومت نےکردی، عمران خان ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے سخت شرائط پر بھاری قرضے وصول کیےگئے، عمران خان کو نہ روکا گیا تو وہ گھر گھر معاشی بدحالی کی آگ لگادیں گے، معاشی بدحالی کی وہ آگ لگےگی جسےدہائیوں بجھایا نہ جاسکے گا، معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر عمران خان ملک سےباہر چلےجائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو معاشی جرائم پر ایک عام آدمی سے معافی مانگنی ہوگی، عمران خان کا جرم صرف مہنگائی نہیں مہنگائی مافیاکی سرپرستی بھی ہے،دوسروں پر الزامات لگانے والے عمران خان گریبان میں جھانکیں، عوام عمران خان کےمعاشی جرائم پر انہیں معاف نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران بلاول بھٹو کی جانب سے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کا سلسلہ جاری ہے، دو روز قبل بھی بلاول بھٹو نے عام آدمی کیلئےپی ٹی آئی دور حکومت بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان واحد ہیں جو مہنگائی کے خاتمےکےبجائےاس کا نوٹس لیتےہیں، عمران خان کو مہنگائی کے مارے عوام کا احساس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی دور حکومت کو بدترین قرار دے دیا

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پرپردہ ڈالنےسےحکومتی کرتوت چھپ نہیں سکتے اور نہ ہی بڑے کاروباری سیکٹرز کو مراعات دینے سے عام آدمی کی حالت بہترہوسکتی ہے، آج صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کا سامنا کرنے والےعام آدمی کی حقیقی اجرت کم ہوتی جارہی ہے اور ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے حواری لوٹ مار کے بعد ملک تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے، خدشہ ہے کہ عمران خان کا اقتدار مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے، عمران خان ملک کو اتنا بدحال کرچکے کہ دہائیوں تک ہرجانہ بھراجائےگا، آئندہ نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں