تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بلاول کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق، شیخ رشید پر تنقید

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری آزادی چاہتے ہیں، ملک کے ہر شہری کےلیے برابری کی سطح پر مواقع چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد میں واقع بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے نام سے اتحاد بن چکا ہے، یہ اتحاد حکومت اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اب بھی وزیراعظم کی غیر موجودگی میں نیشنل سیکیورٹی میٹنگ بلائی گئی، یہ اجلاس وزیراعظم کی غیر موجودگی میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن سے قومی مسائل پر انگیج کریں، اب جو ماحول ہے ،نہیں لگتا کہ نیشنل سیکیورٹی کی بات چیت خفیہ رہے گی۔

انہوں نے گلگت بلتستان سے متعلق کہا جی بی کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے، گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بڑا سیکیورٹی رسک ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات اسی منشور کے ساتھ لڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی آرمی چیف بھی گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے حامی ہیں، شفاف انتخابات کا ٹیسٹ کیس گلگت بلتستان ہے، امید ہے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات پہلی سیڑھی ہوگی۔

بلاول نے کہا کہ ماضی کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی اس پر ہم متفق نہیں، امید ہے آئندہ ہونے والے الیکشن صاف و شفاف ہوں گے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے کوئی خصوصی بات چیت نہیں ہوئی، جنرل قمر باجوہ سے مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی، بہتر ہوتا وزیراعظم عمران خان بھی میٹنگ میں موجود ہوتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر معاملہ متنازعہ بنارہے ہیں، اگر شیخ رشید ہوئے تو آئندہ کسی نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ میں نہیں جاوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی معاملے میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے تو ایسی میٹنگ کا احوال باہر نہیں آنا چاہئے، قومی سلامتی کےمعاملات میں سب کے ساتھ چلیں گے۔

Comments

- Advertisement -