site
stats
پاکستان

شہر کراچی بھٹو کا، بلاول کی سعید غنی کو مبارک باد

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہر بھٹو کا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو نے سعید غنی کو حلقہ پی ایس 114 پر کامیاب ہونے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ شہر کراچی بھٹو کا ہے‘‘ جبکہ بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ سعیدغنی  جیت کےمستحق تھے، عوام نے اپنے درمیان سے عام آدمی کو منتخب کیا اور کراچی میں تیر چل گیا۔

سعید غنی کی جیت پر سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے پی ایس 114 کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کے امیدوار پر بھروسہ کیا۔

پڑھیں: ضمنی الیکشن پی ایس114، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار نے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الیکشن شفاف اور پرامن ماحول میں ہوئے، تمام جماعتوں کو نتائج قبول کرنے ہوں گے‘‘۔

یاد رہے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 میں ضمنی انتخابات منعقد کیے گئے تھے جس میں پی پی کے امیدوار سعید غنی 23840 ووٹ لے کر سرفہرست جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری 18106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top