ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ایم کیوایم کے کارکن کی مبینہ ہلاکت، عمران خان اور بلاول بھٹو کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جمعرات کے روز تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آفتاب احمد کے دوران حراست ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوزرداری اور عمران خان کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں ڈاکٹرعمران فاروق کے کوآرڈینیٹرکی دوران حراست قتل کی مذمت کی گئی۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم نے جمعرات کے روز الزام عائد کیا تھا کہ آفتاب احمد کی ہلاکت رینجرز کی حراست میں ہوئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نےآفتاب احمد کی ‘پراسرار موت’ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کی جانب سے آفتاب احمد کی موت کی تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں الزام لگایا ہے کہ آفتاب احمد ‘رینجر کی تحویل کے دوران انتقال کر گئے۔

دوسری طرف، پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان نے منگل کی صبح ایک بیان میں کہا تھا کہ آفتاب احمد کو سینے میں درد  کی شکایت ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔

آفتاب حمد کواتوار کی شام ایم کیوایم کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو پر ایک چھاپے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتارکیا تھا، بعدازاں سات دیگر ملزمان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ایک جج کے سامنے پیش کیا گیا.

رینجرز نے تفتیش کے لئے آفتاب احمد سمیت سات ملزمان کا 90 روزہ حراست کے بارے میں خصوصی عدالت کے جج کو مطلع کیا تھا.

یاد رہے کہ منگل کی شام ایم کیو ایم کی جانب سے آفتاب احمد کی نمازہ جنازہ نمائش چورنگی پر ادا کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں