تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پنجاب کے لوگوں کو اصل چھوٹو گینگ سے چھٹکارہ چاہیئے، بلاول بھٹو

 آزاد کشمیر: باغ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو اصل چھوٹو گینگ سے چھٹکارہ چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا جلسہ آج باغ آزاد کشمیر میں منعقد ہوا۔ جلسے سے قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر آئی تو انتخابی جلسہ جشن میں بدل گیا۔ کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔

bilawal-post-1

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے خوشخبری ملی ہے کہ ’’میرے بھائی علی حیدر گیلانی کو آزادی ملی ہے۔ جیسے اسے آزادی ملی ایسے ہی ہم کشمیر کو بھی آزادی دلائیں گے‘‘۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم نوازشریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسی کشمیر دشمن، اور مودی دوست پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہونے والے الیکشن تاریخی الیکشن ہیں۔ یہ الیکشن ان طاقتوں کے خلاف ریفرنڈم ہے جو کشمیری عوام کے مفاد پراپنے ذاتی اور کاروباری مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے کشمیر کی آزادی کو پارٹی کا نصب العین بنائے رکھا اور ہر دور میں اس کے حل کے لیے کوشش کی۔

bilawal-post-2

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں نے اقوام متحدہ سے بھی سوال کیا اور آج پھر یہ سوال دہراتا ہوں کہ 67 برس ہوگئے، ابھی تک اقوام متحدہ اپنی ایک قرارداد پر عمل نہیں کر سکی۔ اگر جنوبی سوڈان اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے تو کشمیر کیوں نہیں خود مختار ہوسکتا۔ کشمیر کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا خود اختیار دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے۔

بلاول نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی دوستی کی وجہ سے مودی کو ایک بڑے اسلامی ملک میں سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مودی کو کئی ممالک دہشت گرد مانتے ہیں اور ان کو ویزا دینے سے بھی انکاری ہیں۔ مودی کے ہاتھ پر گجرات کے مسلمانوں کا خون ہے لیکن میاں صاحب سب کچھ بھول کر اس کی حلف برداری میں پہنچ گئے۔

بلاول نے کہا کہ میاں صاحب نے بھارت میں حریت رہنماؤں سے ملنا بھی گوارا نہیں کیا۔ انہوں نے کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو مذاق بنا دیا۔ اوفا کے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا۔

bilawal-post-3

بلاول نے شہباز شریف کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پروپیگنڈے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے لیکن ایک چھوٹو گینگ نے ان کی گورننس کا پول کھول دیا۔ پنجاب کی عوام رائیونڈ میں بیٹھے اس اصل چھوٹو گینگ سے نجات چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو نے پاناما لیکس کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم نہ اسمبلی میں آتے ہیں نہ اس کا جواب دیتے ہیں۔ عوام آپ سے جواب مانگ رہی ہے۔ بلاول نے پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -