تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

لاہور : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں نوازشریف سے خیریت دریافت کی، قمر زمان کائرہ ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسن مرتضیٰ بھی ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل پہنچے ، جہاں انھوں نے نوازشریف سے ملاقات کی ، قمر زمان کائرہ ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بلاول بھٹو نے نوازشریف سے خیریت دریافت کی۔

بلاول بھٹو نے کہا میں صرف میاں صاحب کی طبیعت اور بیماری کا پوچھنے کیلئے آیاتھا، دوسری باتیں بھی ہوئی، چارٹرآف ڈیموکریسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ملاقات نوازشریف کے کمرے سے ملحقہ صحن میں کرائی جائےگی ، ملاقات سےقبل جیل اورملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

بلاول بھٹو نوازشریف کی مزاج پرسی کرنےجارہےہیں جوبری بات نہیں ، ترجمان


ترجمان بلاول بھٹو چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بلاول بھٹو نواز شریف سے مل رہے ہیں، بلاول بھٹو نوازشریف کی مزاج پرسی کرنے جا رہے ہیں جو بری بات نہیں ، قیاس آرائیوں سےگریز کرناچاہیے، ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

خیال رہے چیئرمین پیپلزپارٹی ہفتہ کونوازشریف سےملناچاہتے تھے تاہم ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سےاجازت میں تاخیر اور وقت کی کمی کے باعث ملاقات نہ کرسکے تھے، جس کے بعد بلاول بھٹو نے ملاقات کیلئے لاہور میں اپناقیام ایک دن بڑھا دیا تھا۔

گذشتہ روز بلاول بھٹونے پی پی پارلیمانی پارٹی پنجاب کے اجلاس میں نواز شریف کی بیماری پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا تھا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں،ب ملاقات کاکوئی سیاسی ایجنڈانہیں ، نواز شریف علیل ہیں،علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہئے۔

مزید پڑھیں :  بلاول بھٹو کو نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

واضح رہے ہفتے کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کیلئے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کرتے ہوئے ملاقات کےلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کودرخواست دی تھی، درخواست میں بلاول بھٹو نے نوازشریف سےملاقات کی اجازت مانگی تھی۔

بعد ازاں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ملنے دیاجائے گا، جیل قوانین اور مینول کے مطابق ملنے دیا جاسکتا ہے، پنجاب حکومت کو اس ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں