پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو آج کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو کے ساتھ قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، جمیل سومرا اور حسن مرتضیٰ بھی کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔

پی پی چیئرمین بلاوبل بھٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، انسانی ہمدردی پر ملنے جارہا ہوں۔

پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں پی بلاول بھٹو نے نواز شریف کی بیماری پر تشویش کا اظہار کیا۔

رہنما پی پی قمرزمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عیادت کریں گے، بڑے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ہوگی تو سیاسی باتیں تو ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا کسی این آر او سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ قمرزمان کائرہ نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو نفرت پھیلانے پر گالیاں دینے والے اپنے ملک میں نفرت بڑھا رہے ہیں پھر بھی قومی مسائل پر پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، بلاول بھٹو پیر کے روز نوازشریف سے ملاقات کریں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے پیپلزپارٹی کو اجازت سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل کا کہنا ہے کہ جیل قوانین اور مینول کے مطابق ملنے دیا جاسکتا ہے، پنجاب حکومت کو اس ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں