The news is by your side.

Advertisement

بلاول نے مصطفی نواز کھوکھر کو منالیا، استعفیٰ واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد: چند روز قبل ترجمان بلاول بھٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے والے مصفطیٰ نواز کھوکھر مان گئے اور اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر نےاپنا استعفی واپس لےلیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ واپس لیا۔

ذرائع پی پی پی کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر نےملاقات میں اپنے تحفظات سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ بھی کیا، تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی پر مصطفیٰ نواز نے بلاول بھٹوکو استعفی واپس لینےکےفیصلےسے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل سینیٹر مصطفیٰ نواز کھرکھر نے پارلیمانی نمائندوں سے استعفے لینے کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Bilawal Bhutto's spokesman Mustafa Khokhar to quit Senate - National Courier

اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ماننے اور ایوانوں سے استعفے دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے سے سخت اختلاف کیا۔

اس سے قبل اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے استعفوں کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  مصطفیٰ‌ نواز کھوکھر نے استعفیٰ‌ دے دیا

اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ بالکل غلط ہے، میں پارٹی قیادت اور پالیسی سازوں کے سامنے اپنے تحفظات بیان کروں گا کیونکہ ایسا کرنے سے پی پی خود پر ایک چھاپ لگوا لے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں