تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو

سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خان صاحب امپائر کی انگلی کے آسرے میں اورمیاں صاحب انگلی خریدنےکے چکر میں ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر میں‌ ادارہ برائے امراض قلب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی سیاست ملک کےمفاد میں نہیں، کسی کو مسائل کی پروا نہیں.

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے حریفوں‌ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی قتل پرآپ نے مٹھائیاں بانٹیں، سب سے زیادہ مستفید ہوئے، آپ نےعدالتوں پرآصف زرداری کی تاحیات نااہلی کے لئے دباؤ ڈالا تھا.

انھوں نے سابق نااہل وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، آپ کوعمرقید کی سزاہوئی تو آپ نےمعافی نامہ لکھا، ڈکٹیٹرکومعافی نامہ لکھ کرجدہ منتقل ہوگئے. واپس آنے پرآپ کی ساری سزائیں ختم کردی گئیں.

انھوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف خاندانی حکمرانی بچانے کے لیے پورا سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام، عوام کی خوش حالی کےلئے جانیں دیں، آج عوام کے مسائل پرکوئی بات نہیں ہورہی، میاں صاحب، آپ کوکیوں نکالا، یہ عوام کےمسائل نہیں۔

ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ نوازشریف نے جان بوجھ کرخود کومشکل میں ڈالا ،بلاول بھٹو

انھوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کے پی میں ایک بھی یونیورسٹی اور اسپتال نہیں بنایا، وہ بھتے کے طورپرمدرسےکو پیسےدے رہے ہیں. خان اور نواز شریف دونوں کا مقصد صرف اقتدار ہے. دو نام نہاد بڑی پارٹیاں اہم مسائل پربات تک نہیں کررہیں. نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے.

نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے: زرداری اور بلاول کا ردعمل

انھوں‌ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی ایئرلائن چلانے کے لئے ملکی ایئرلائن بیچ رہےہیں، حالات کیسے بھی ہوں ماں کا زیورنہیں بیچا کرتے، میاں صاحب کہتے ہیں کہ ووٹ کی عزت کرو، لیکن خود پارلیمنٹ نہیں آتےتھے، اب عوام کوفیصلہ کرناہےمجھےکیوں نکالاچاہئے یااسپتال چاہییں.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -