کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے آئندہ انتخابات کے لیے لیاری کے حلقہ این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے.
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے لیاری سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پیپلزپارٹی کا روایتی حلقہ تصور کیا جاتا ہے. کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
بعد ازاں بلاول بھٹو لیاری پہنچے، جہاں جیالے ان کے گرد اکٹھے ہوئے اور علاقے میں وزیراعظم بلاول کے نعرے لگنے لگے.
اس موقع پر پارٹی چیئرمین نے گاڑی سے نکل کر ہاتھ ہلایا اور چاکیواڑہ کی سڑکوں پرجیالوں سے ملاقات کی. اس دوران لیاری کی گلیاں نعروں سے گونجتی رہیں.
Submitted my nomination papers for NA246 #Karachi. Looking forward to getting the opportunity to personally represent & serve the vibrant metropolis in which I was born.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 7, 2018
اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ پارلیمانی سیاست میں آکرشہید بی بی کا مشن پورا کرنا چاہتے ہیں، جس شہر میں پیدا ہوئے، اس کی نمائندگی اور خدمت کرنے کے خواہش مند ہیں.
بعد ازاں بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں پارلیمانی سیاست میں شہید بی بی کا مشن پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.