تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جلد میئر کراچی کیلیے نام کا اعلان کریں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ایک بار پھر کراچی میں اپنا میئر لانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے اے آر وائی نیوز سے غیر رسمی مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا اور اس کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

بلاول بھٹﷺ نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کراچی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو، اس لیے طے کیا ہے ایسا میئر بنائیں جو شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت اپنا میئر لانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج مکمل

کراچی سے پیپلز پارٹی نے 93 نشستیں حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔ جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پی ٹی آئی نے 40 نشستیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -