پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

بلاول نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ معاشی قتل قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے سے زائد اضافے کو معاشی قتل قرار دیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گیس بجلی کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا ہے، اب پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔

بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف احتجاج سے متعلق کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہئے تو حکومت سے نجات ضرورت ہے اور پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کےلیے ہے۔

انہوں نے مزید کہ اکہ بس اب بہت ہوگیا، عوام 27 فروری کو اسلام آباد کےلیے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان سے حساب لیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں