بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو نے ٹنڈومحمد خان میں دریائے سندھ پر پل کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈو محمدخان میں دریائے سندھ پر پل کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ٹنڈو محمد خان پہنچ گئے، وزیرا علی ٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلاول بھٹوزرداری کا استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈومحمدخان میں دریائے سندھ پر پل کا افتتاح کردیا۔

صوبائی حکومت نے دریائے سندھ پرسب سے طویل پل سر آغا خان جھرک ملاکا تیار برج تعمیر کردیا، ساڑھے چار بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پل کی لمبائی ایک اعشاریہ سات کلومیٹر ہے، پل کے ساتھ طویل لنک روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے، پل ٹنڈو محمد خان کو ٹھٹہ سے ملانے والے پل کے ساتھ لنک روڈ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے پل کو عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ آمدورفت کے ذرائع سے صوبائی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا‌۔

افتتاح پر بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے لگ بھگ چار سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔ پورے پاکستان کے لوگ بڑی تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی پیچھے جا رہی ہے۔ بہت جلد پارلیمانی سیاست میں جانے والے ہیں۔

دوسری جانب اس سے قبل ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی کوششوں سے پل کا کام مکمل ہوا، ملاکا تیار پل کا افتتاح کل ہوگا، پل سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا، پل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا یہ دوسرا منصوبہ ہے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پل کی لمبائی1.7کلومیٹر اور دریائے سندھ پر بنایا گیا طویل پل ہے، پل کے افتتاح کو سندھ حکومت کی عظیم کامیابی سمجھتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں