ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

بلاول بھٹوزرداری کی آغا سراج درانی سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ملاقات کی اور پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کی صدارت بھی کی۔ جبکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زیر حراست اسپیکر آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ اسمبلی پہنچے تو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےاستقبال کیا۔

نیب حراست میں موجود آغاسراج درانی نے بلاول بھٹو کو گلے لگا کر استقبال کیا، جس کے بعد بلاول بھٹو نے آغا سراج درانی سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،نثار کھوڑو، قائم علی شاہ اورمنظور وسان بھی موجود تھے۔

بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی نے پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کی صدارت بھی کی۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ، اسمبلی کےاندراوراطراف کمانڈوز تعینات ہوں گے جبکہ پارلیمانی جماعتوں، میڈیا نمائندوں کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گذشتہ روز پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو نے آغاسراج درانی سے اظہاریکجہتی کیلئےسندھ اسمبلی جانےکافیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے 11 مارچ کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مارچ تک توسیع کردی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہاتھا کہ ظاہرکی گئی جائیداد سے کہیں زیادہ اثاثوں کے شواہد موجود ہیں، آغا سراج نے 1985 سے اب تک 84 ملین روپے کی آمدن ظاہرکی۔

خیال رہے آمدن سے زائد اثاثوں اور کرپشن کے الزامات پر گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی کی فیملی امریکا چلی گئی ہے، نیب کراچی نے فیملی کو تفتیش کے لیےطلب کررکھا تھا، سراج درانی کی اہلیہ ناہید، بیٹیوں سارہ اور شاہانہ درانی کے لاکرز سے برآمد زیورات سے متعلق پوچھ گچھ کرنا تھی۔

مزید پڑھیں : آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مارچ تک توسیع

واضح رہے 20 فروری کو نیب کراچی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکیا تھا۔

اپریل 2018 میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے خلاف تین انکوائریز کا حکم دیا گیا تھا، جن میں آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور ایم پی اے ہاسٹل، سندھ اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر میں کرپشن شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں