تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکہ میں اسلام کے مثبت پہلو اجاگرکرنے کے لئے بل بورڈ مہم

نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں اسلام کی مثبت شکل پیش کرنے کے لئے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کی جانب سے بل بورڈ لگایا گیا ہے۔

بل بورڈ پر پیغام درج ہے کہ ’’حضرت محمد ﷺامن ، سماجی مساوات اور خواتین کے حقوق میں یقین رکھتے تھے‘‘۔ یہ بورڈ ونس لومبارڈی سروس پلازہ کے نزدیک نصب کیا گیا ہے جہاں جارج واشنگٹن برج کی جانب سفر کرنے والے افراد اسے باآٓسانی دیکھ سکتے ہیں۔

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ نامی تمظیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذہب کے بارے میں آگاہی کی اپنی اس مہم کے تحت 30نئے بل بورڈز نصب کئے ہیں اس سے قبل بھی وہ امریکہ کے طول وعرض میں 80 بورڈز نصب کرچکے ہیں۔

تنظیم کے سربراہ ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ایمان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور مسلم امریکنوں کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کے اثر کو زائل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ حضرت محمدﷺ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ ہماری ہاٹ لائن پر ہم سے رابطہ کررہے ہیں‘‘۔

یہ سائن بورڈ سب سے پہلے مئی میں نصب کیا گیا تھا ور اب تک آسٹن، بوسٹن، ڈینور، میامی، ملواکی، فیونکس، سان ڈیاگو، اور سیٹل میں نصب کئے جاچکے ہیں۔

چند بل بورڈز میں جو پیغامات آویزاں کئے گئے ہیں ان میں لکھا ہے کہ ’’ حضرت محمد ﷺ نے ہمیشہ نفرت کے بجائے محبت کی تعلیم دی، تشدد کے بجائے امن کی تعلیم دی اوریہ بھی کہ خدا آپ کے چہرے اور دولت کو نہیں دیکھتا‘‘۔

بل بورڈز پر ایک نمبر بھی درج ہے جس پر رابطہ کرکے اسلام کے بنیادی عقائد اور جہاد، دہشت گردی اور خواتین کے حقوق کے بارے میں اسلام کا موقف جانا جاسکتا ہے۔


ندیم بیگ کے مطابق ایک بل بورڈ کی اوسط قیمت 3 ہزار امریکی ڈالر ماہانہ پڑتی ہے اور اس کی ادائیگی امریکی مسلمانوںکی جانب سے دی جانے والے امداد کے ذریعے کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -