The news is by your side.

Advertisement

کراچی سے تمام خطرناک بل بورڈ اتاردیئے جائیں، سپریم کورٹ

کراچی : سپریم کورٹ نے کراچی میں ایک ماہ کے دوران تمام بل بورڈزاتارنےکاحکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے انسانی جانوں کے لئے خطرناک ثابت ہونے والے بل بورڈز کو پورے شہر سے ہٹانےکاحکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈزہٹانےکےمعاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی روشن شیخ نے عدالت کو بتایاکہ بیس سے زائد ادارے بل بورڈ لگانے کی اجازت دیتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایف ٹی سی اوورہیڈ برج پر کنٹونمنٹ بورڈ نے پاکستان کاسب سےبڑابل بورڈلگایا ہے۔ جسٹس امیرہانی نےاپنےریمارکس میں کہاکہ فٹ پاتھ اورگرین بیلٹ پرلگے بل بورڈز غیرقانونی ہیں۔

دیوہیکل بورڈ تیزہوا سےگرکرانسانی جانوں کیلئےخطرہ بن سکتےہیں، یہاں کچرا اٹھانے کوئی نہیں آتابورڈز اٹھانے کون آئے گا۔

عدالت عظمیٰ نےچیف ایگزیکٹیوکراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے پیش نہ ہونے پربرہمی کا اظہار بھی کیا۔ عدالت نےتمام خطرناک بل بورڈ زایک ماہ میں ہٹا کررپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا اور آئندہ سماعت پر کے ایم سی اور کنٹونمنٹ کےذمہ دران کو طلب کرلیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں