تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سال 2042 تک بل گیٹس دنیا کی پہلی کھرب پتی شخصیت بن جائیں گے

واشنگٹن: نئی تحقیق کے مطابق دنیا کے سب سے امیر ترین شخص اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کی دولت مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور 2042 تک وہ دنیا کی پہلی کھرب پتی شخصیت بن سکتے ہیں۔

بین الاقوامی ادارے آکسفام کی جانب سے ایک نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2009 سے بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت میں ہر سال11فیصد کا اضافہ ہورہا ہے،  اگر  مستقبل میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو 2042 تک وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بن جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2006 میں بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا، جب ان کے اثاثوں کی مالیت 50 ارب ڈالر تھی ، لیکن اس کے باوجود ان کی دولت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

آکسفام کے مطابق بل گیٹس اپنئ فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کررہے ہیں ، لیکن دنیا کے امیر ترین انسان ہونے کی وجہ سے دولت میں کمی نہیں ہورہی ،

بین الاقوامی جریدے ’’فوربس‘‘ کی جانب سے رپورٹ کے مطابق مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین انسان ہیں، اور اس وقت ان کے کل اثاثوں کی مالیت 84 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کا شمار دنیا کے ان 8 افراد میں ہوتا ہے جن کے پاس دنیا کی نصف غریب آبادی کی دولت موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -