تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بل گیٹس نانا بن گئے : بیٹی کے ہاں بچی کی پیدائش

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی مسلم مصری نوجوان سے شادی کرنے والی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اور ان کے مسلم شوہر نائل نصر نے سوشل میڈیا پر خاندان میں ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی ہے۔

اکتوبر 2021 میں ایک ہونے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر نومولود کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ننھی پری کے پاؤں کو جوڑے نے اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے تاہم ابھی بچی کا نام نہیں رکھا گیا۔

انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دینے پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ اہل خانہ نے بھی تہنیتی پیغامات لکھے اور صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں۔

Jennifer Gates and Nayel Nassar wedding. (Twitter)

خیال رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کے درمیان 2021 میں ہی طلاق ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 27سال قبل ہوئی تھی۔ والدین کی طلاق کے کچھ ہی دن بعد بیٹی جینیفر اور نائل نصر کی شادی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -