ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

کوروناوائرس: اپنے متعلق سازشی خیالات جیسی من گھڑت باتوں پر بل گیٹس بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے بارے میں کوروناوائرس سے متعلق سازشی خیالات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی لوگ اس طرح کی من گھڑت باتوں پر یقین رکھتے ہیں؟

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں بل گیٹس نے پیش گوئی کی تھی کہ عنقریب کوئی وبائی بیماری پھوٹے گی جس سے کروڑوں لوگ لقمہ اجل بن جائیں گے۔ اس بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض طبقوں نے الزام عائد کیا کہ یہ ایک سازش ہے جس میں بل گیٹس خود ملوث ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2015 کے اس بیان کو کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد لاکھوں کی تعداد میں دوبارہ سنا اور دیکھا گیا جبکہ اسے سازش قرار دے کر اس کے تانے بانے بل گیٹس سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

- Advertisement -

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ خود اس طرح کی شیطانی سوچ اور سازشی خیالات کے بارے میں سن کر دنگ رہ گئے، اور یہ جاننے کی کوشش بھی ہے ایسی باتیں پھیلانے میں کس کا ہاتھ ہے۔

کورونا وبا: آئندہ 4 سے 6 مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟ بل گیٹس کی نئی پیش گوئی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کے وبائی امراض کے ماہر انتھونی فاؤچی اور میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جس طرح افواہیں پھیلائی جارہی ہیں یہ دراصل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے عروج کا اہم جز ہے۔

مائیکروسافٹ نے بانی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ معاملہ جلد ختم ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے ساتھ انٹرنیٹ پر لاکھوں ایسیے سازشی خیالات سانے آئے تھے، جن میں سے کچھ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انتھونی فاؤچی اور بل گیٹس نے وبا کو تخلیق کیا تاکہ لوگوں کو کنٹرول کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں