تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بل گیٹس نے مستقبل میں کامیابی کیلئے 3 شعبے بہترین قرار دے دیئے

ٕنیویارک : دنیا کے امیر ترین آدمی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ان لوگوں کیلئے کچھ قیمتی رہنما اصول بتائے، جو ممکنہ پیشہ ورانہ کامیابی کے لئے ایک صحیح علمی نظم و ضبط کی تلاش ہیں۔

بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ ان کے خیال سے جو لوگ مستقبل میں اچھی ملازمتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں ،وہ 3 شعبوں سائنس، انجنیئرنگ اور اکنامکس میں مہارت رکھنے حاصل کرلیں، یہی انکو مستقبل میں کامیاب بنا سکتی ہے۔

بل گیٹس نے جمع کردہ ڈیٹا کے حوالے سے بتایا کہ تین شبعے سائنس، انجنیئرنگ اور اکنامکس رکھنے والے افراد آنے والے برسوں میں زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے۔

بل گیٹس کا لنکڈن کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈینئیل روتھ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے خیال سے مستقبل میں سائنس، انجنیئرنگ اور معاشیات کی بنیادی معلومات رکھنے والے افراد کی ملازمتوں میں بہت زیادہ مانگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آپ کو کوڈ لکھنے میں مہارت حاصل ہو لیکن آپ کو اتنی سمجھ ہونی چاہئے کہ انجنیئرز کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں۔

ارب پتی کاروباری شخصیت بل گیٹس نے مزید کہا کہ ان مضامین میں مہارت رکھنے والے مستقبل میں اداروں کو بدل کر رکھ دیں گے۔


مزید پڑھیں : دنیا سے 2030 تک غربت کا خاتمہ کردیں گے: بل گیٹس


خیال رہے کہ بل گیٹس نے حال ہی میں ماحولیاتی تبدیلی سے لڑنے کیلئے ایک ارب ڈالر کے فنڈز کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں مائیکروسافٹ کے بانی اور معروف سماجی شخصیت بل گیٹس نے اپنے ایک مضمون میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 2030 تک عالمی کوششوں سے دنیا سے غربت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -