تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کرونا کے ماخذ تحقیق کے حوالے سے بل گیٹس کا حیران کن بیان

نیویارک: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ متنازعہ کرونا وائرس کے ماخذ کے حوالے تحقیقات کا جان بچانے کے لیے مخصوص اقدامات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔

دی آسٹریلین روزنامے نے اپنی ایک شائع شدہ رپورٹ میں گیٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سارس سی او وی ۔ ٹو کی ابتدا کے بارے تحقیقات ، جو سائنسدانوں کے درمیان انتہائی متنازعہ بن چکی ہیں اور جس نے چین امریکہ اور آسٹریلیا کے مابین کشیدگی کو ہوا دی، ماسک اور ویکسین کی افادیت میں تبدیلی نہیں لائے گی۔

بل گیٹس نے کہا کہ ہمیں ان چیزوں کی چھان بین کرنی چاہیے، تاہم ان کا زندگیاں بچانے کے لیے مخصوص اقدامات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کب ختم ہوگا؟ بل گیٹس نے بتا دیا

یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تین سال قبل ممکنہ وائرس کی پیش گوئی کی تھی، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ آنے والی دہائی میں ایک ایسا وائرس آئے گا جو وبا کی صورت اختیار کر لے گا، انہوں نے اس وائرس سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کہا تھا کہ نئی دہائی میں آنے والا وبائی وائرس چھ ماہ میں تین کروڑ سے زائد لوگوں کی جان لے سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -