اسلام آباد : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرالیا گیا ، ووٹ کےحق کابل اب سینیٹ میں پیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مرادسعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کابل قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا ، بل کواب سینیٹ میں پیش کیاجائےگا، بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکےبل کی اپوزیشن نےمخالفت کی، حکومتی اراکین کومبارکباد جنہوں نے بل کومنظورکرایا۔
بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظور اب سینٹ میں پیش ہوگا ۔ اپوزیشن نے بل کی شدید مخالفت کی ۔ حکومتی اراکین کو مبارکباد جنہوں نے شفاف الیکشن اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے بل کو منظور کرایا
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) June 10, 2021
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کومبارکباد، 73سال بعداوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کےحق کابل اسمبلی سےمنظورکیاگیا ، اپوزیشن نےووٹنگ کابائیکاٹ کیااوربل کی مخالفت بھی کی، اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کےحق کابل اب سینیٹ میں پیش ہوگا۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد۔ 73 سال بعد، اوورسیز پاکستانیز کے right of vote کا بل پاکستان کی قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔ اپوزیشن نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور بل کی مخالفت بھی کی۔ اب بلِ سینیٹ آف پاکستان میں پیش ہوگا۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) June 10, 2021