تازہ ترین

قرآن پاک کی طباعت اور آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے بل منظور

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قرآن بورڈ تشکیل دینے کا عمل شروع کر دیا گیا.

قومی اسمبلی میں قرآن پاک کی غلطیوں سے پاک طباعت اور آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے بل منظور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی نے بل کو متفقہ طور پر منظور کیا۔

بل کے مطابق قرآن پاک کے قدیم نسخوں کو بہتر انداز میں ری سائیکلنگ کے لیے بھی استعمال میں لایا جائےگا، قرآن پاک کے قدیم نسخوں کومتبرک انداز میں تدفین کےعلاوہ ری سائیکلنگ کی جاسکے گی۔

بل میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کی ری سائیکلنگ کےلئے پلانٹ بھی اسلام آباد میں نصب کیا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ وفاقی قرآن بورڈ الگ ڈائریکٹوریٹ میں اپنے امور سر انجام دے گا قرآن بورڈ میں جید علماکرام کے ساتھ ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دیں گے، وفاقی قرآن بورڈ ایک جامع اور مثالی بورڈ ہو گا۔

Comments

- Advertisement -