تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سائن بورڈ واقعہ: نجی مال کا معذور نوجوان کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

کراچی: چند روز قبل کراچی میں گرد کا طوفان آیا، طوفانی ہواؤں کے باعث نجی مال کے سائن بورڈ گرنے سے نوجوان عمر بھر کے لئے معذور ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کراچی میں اچانک گرد کے طوفان اور طوفانی ہوا کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں پورے شہر نے مٹی کی چادر اوڑھ لی تھی، ایسی صورت حال میں حادثات بھی رونما ہوئے، ایسا ہی ایک حادثہ سید اشعر شاہ نامی شہری کے ساتھ پیش آیا، جس کے باعث وہ زندگی بھر کے لئے معذور ہوا۔

متاثرہ نوجوان نے نجی مال کے خلاف مقدمہ درج کرایا ،ایف آئی آر کے متن میں مدعی نے موقف اپنایا کہ وہ مال میں بحیثیت سیلزمین ملازمت کرتا ہے، میں کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کررہا تھا، تیز ہوا کے باعث دروازے کے ساتھ دیوار پر لگایا گیا بڑا سائن بورڈ مجھ پر گرگیا۔

مدعی اشعر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ میں اس کے نیچے دب کر چیخنے چلانے لگا، موقع پر موجود مجھے لوگوں نے نکالا تو میں چلنے پھرنے سے قاصر تھا، مجھے اٹھا کر ایمبولینس کے ذریعے گلشن کے نجی اسپتال پہنچایا۔

واقعے سے متعلق اشعر کے والدین کا بھی موقف سامنے آگیا ہے، والدین نے بتایا کہ ہم نے ابھی مقدمہ درج نہیں کروایا نہ ہی پولیس نے ہمیں بتایا ہے، ابھی ہم نے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں اپنے بچے کو منتقل کیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اشعر کی ریڑھ کی ہڈی ایل ون میں فریکچر ہے، جس کے باعث وہ معذور ہوگیا ہے

والدین کے مطابق عدالت عظمیٰ نے طوفان آنے سے پہلے تمام بل بورڈز اتارنے کے احکامات دیئے تھے تاہم عدالتی حکم پر عمل نہیں کرایا گیا، والدین کا موقف تھا کہ ہم سفید پوش لوگ ہیں اپنے بچے کو ایک روز سے زیادہ مہنگے ہسپتال میں نہیں رکھ سکتے۔

افسوسناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نجی مال کے خلاف شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوا، تاہم اب نجی مال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائن بورڈ گرنے سے معذور نوجوان کےعلاج کی ذمےداری نجی مال برداشت کرے گا۔

Comments

- Advertisement -