The news is by your side.

Advertisement

ایک ارب درخت لگا کردکھائیں گے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے کی عادت کسی مخالفین کو ہے خیبرپختونخواہ میں دوہزاراٹھارہ تک ایک ارب دوسو کروڑدرخت لگا کر سونامی بلین ٹری منصوبہ مکمل کرکے دکھائیں گے۔

اسلام آباد میں خیبرپختونخواہ کے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے جنگلات اورلائیو اسٹاک کے تحفظ پرتوجہ نہیں دی جس کی وجہ سے خیبرپختونخواہ میں دوسو ارب روپے کے جنگلات ٹمبرمافیا نےکاٹ ڈالے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قبضہ مافیا سے جنگلات کی دو ہزارایکڑ زمین واپس حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوہزاراٹھارہ تک سونامی بلین ٹری منصوبہ کو پائیہ تکمیل تک پہنچا دیں گے، کے پی کے میں چھ نینشل پارکس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جبکہ مزید تین نینشل پارکس پرقائم کیے جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین ہمارا مذاق اڑاتے ہیں جنہوں نے خود پنجاب میں جنگلات کو تباہ کردیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چیچہ وطنی میں 46 ہزار درخت کاٹے گئے،چھانگا مانگا میں صرف 5 ہزار درخت باقی بچے ہیں جبکہ جنگلات کاٹنے میں پنجاب حکومت کے اپنے لوگ شامل ہیں۔

تقریب میں آئی یو سی این کی جانب سے خیبرپختونخواہ کو ایشیا پروٹکیٹڈ ایریا میں شامل کرنے کا خط سیکرٹری محکمہ جنگلات کے حوالے کیا گیا جبکہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ قدرتی ماحول کے تحفظ پرایم او یو پربھی دستخط کئے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں