اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

بلین ٹری سونامی پروگرام میں بلوچستان میں صرف 60 لاکھ پودے لگائے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ کے اجلاس میں بلین ٹری سونامی پروگرام میں بلوچستان میں صرف 60 لاکھ پودے لگائے جانے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ کا اجلاس ہوا ، جس میں پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ بلین ٹری سونامی پروگرام مکمل کرلیا گیا ہے۔.

اجلاس میں بلین ٹری سونامی پروگرام میں بلوچستان میں صرف 60 لاکھ پودے لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، سینیٹردنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان کیلئے صرف60لاکھ پودے رکھے گئے۔

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ رقبے کےلحاظ سے45فیصدکابلوچستان ہےحیران کن بات ہے، پودے کہاں کہاں ہیں کتنےسائزتک پہنچ چکےہیں؟ بلوچستان کے2ارکان کو صوبے میں کوئی پودا دکھائی نہیں دیا۔

سینیٹردنیش کمار کا کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن ان60لاکھ پودوں کی تفصیلات منگوا کر دکھائیں، جس پر کمیٹی نے وزارت کلائمنٹ چینج کو تفصیلات کے ساتھ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ کلائمنٹ چینج صوبوں کی تمام تفصیلات بھی لائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں