جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ڈرگ ڈان کے خفیہ ٹھکانے سے اربوں روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بوگوٹا : عالمی شہرت یافتہ ڈرگ ڈان کے خفیہ ٹھکانوں سے 27 برس بعد 18 ملین ڈالر کی خطیر رقم برآمد کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈرگ ڈان پابلو ایسکو بار کے گھر میں بنے خفیہ ٹھکانوں سے اس کے بھتیجے نے 1کروڑ 80 لاکھ ڈالڑ کی خطیر رقم برآمد کی ہے۔

ڈرگ ڈانکے بھتیجے کا کہنا تھا کہ مجھے خواب آیا کہ گھر میں کوئی خفیہ جگہ موجود ہے اور اس میں کچھ قیمتی موجود ہے، جس کے بعد میں نے کولمبیا کے شہر میڈیلین میں واقع گھر میں اس قیمتی شہ کی تلاش شروع کی تو مجھے یہ خفیہ ٹھکانہ مل۔

- Advertisement -

اس خفیہ ٹھکانے سے مجھ 18 ملین ڈالڑ کی خطیر رقم ملی تاہم ملنے والے بینک نوٹ اس قدر بوسیدہ ہوچکے تھے کہ اب وہ قابل استعمال بھی نہیں رہے۔

خیال رہے کہ ڈرگ ڈان پابلو ایسکو بار کولمبیا کا عالمی شہرت یافتہ ڈان تھا جو کوکین کی اسمگلنگ اپنا ثانی نہیں رکھتا تھا، ڈرگ ڈان کو 1993 میں پولیس نے ہلاک کردیا تھا، جس کے جنازے میں اس وقت 20 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کولمبیا میں آج بھی ڈرگ ڈان پابلو ایسکو بار کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور کاروباری حضرات اپنے کاروبار آج بھی ڈرگ ڈان کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں