ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

‘پی آئی اے کو اربوں روپے کا منافع’

اشتہار

حیرت انگیز

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سی ای او نے وفاقی کابینہ کو بتایا ہے کہ پی آئی اے کے ریونیو میں 42 فیصد اضافہ اور 7 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

سی ای او نے کہا کہ پی آئی اے کوطویل عرصےبعدمنافع ہوا ہے ریونیو میں 42 فیصد اضافہ اور 7 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔

- Advertisement -

سی ای او نے بتایا کہ منافع کی بنیادی وجہ گراونڈڈ طیاروں کی بحالی اور نظم و ضبط کا قیام ہے جب کہ وباکی وجہ سےپی آئی اے کے فلایٹ آپریشنز میں 70 فیصدکمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کےمستقبل کیلئےسخت فیصلےکرنے ہیں، پی آئی اےکے10 جہازوں کی لیز ختم ہورہی ہے، پی آئی اے کو250 سے 300 ملین ڈالرز کی ضرورت ہوگی، پرانےجہازوں کوتبدیل کرناوقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئرمارشل ارشد ملک کی قیادت میں پی آئی اےبہتری کی طرف گامزن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں