جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ابرار الحق کا البم بلو ریٹرن ریلیز سے قبل ہی مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

پائریسی کے خلاف اے آر وائی کی مہم میں طلبہ بھی شریک ہوگئے۔ ابرار الحق کا البم بلو ریٹرن لانچ سے قبل ہی طلبا و طالبات میں مقبول ہوگیا۔ البم اے آر وائی میڈ ان پاکستان کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

ورسٹائل گلوکار ابرار الحق کے نئے البم بلو ریٹرن نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے۔ لاہور میں سپیرئیر یونیورسٹی کے طلبا نے ابرار الحق کا پر تپاک استقبال کیا، ابرار الحق کے گانے گائے، بھنگڑے ڈالے اور ابرار الحق سے پاسز حاصل کیے۔

abrar-post

گلوکار ابرار الحق نے اے آر وائی کی کاوش میڈ ان پاکستان کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے آنے والے البم میں بلو واپس آ رہی ہے۔

البم بلو ریٹرن معیاری میوزک کے ساتھ ساتھ اے آر وائی کی پائریسی کی روک تھام اور عام آدمی کا پاکستان مہم میں ایک اہم قدم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں