تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے والا امریکی میرین گرفتار

واشنگٹن: امریکی پولیس نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرنےوالےامریکی میرین کو نشے کی حالت میں گاڑٰی سے گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میرین روب اونیل جن کا دعوی تھا کہ پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن ان کی گولی سے ہلاک ہوئے، انہیں بیوٹ کے علاقے میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نشے میں دھت اپنی گاڑی میں سوتے ہوئے پائے گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو شہریوں کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ایک شخص جو کہ نشے کی حالت میں ہے اپنی گاڑی ایک پارکنگ لاٹ میں کھڑی کرکے سو گیا ہے، پولیس جب موقع پر پہنچی تو امریکی میرین روب او نیل نے انہیں مختلف کہانیاں سنائیں اور کہا کہ انہوں نے اپنی دوائیں استعمال کی ہیں جس کی وجہ سے وہ تھوڑا نشے میں ہیں، امریکی میرین نے اس موقع پر کسی قسم کا ٹیسٹ دینے سے بھی انکارکیا۔

پولیس نے امریکی میرین کی گرفتاری پرایک بیان جاری کیا کہ روب اونیل سے اسی طرح نمٹا جارہا ہے جس طرح ایک عام امریکی سے نمٹا جاتا ہے، امریکی میرین کو تین گھنٹے کی تفتیش کے بعد چھ سو ڈالر سے زائد کا بانڈ جمع کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -