منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

میٹرک اور انٹر کے امتحانات دینے والے طلبا پر بڑی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دے دی گئی تاہم بائیومیٹرک رجسٹریشن کہاں کرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دے دیا۔

لاہور کی جانب سے تمام پرنسپل اور ہیڈ ماسٹرز کو خط جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے ٹاسک فورس برائے امتحانی اصلاحات کے چیئرمین، جناب مزمل محمود کی ہدایات اور ہائر ایجوکیشن / اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کے احکامات کے مطابق امتحانی مراکز پر تمام امیدواروں کی بایومیٹرک حاضری لازمی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے اندراج کے دوران تمام امیدواروں کے دونوں انگوٹھوں کے فنگر پرنٹس کا لائیو اسکین کرنا ضروری ہوگا۔

بورڈ نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ادارے میں بایومیٹرک اسکیننگ کے لیے آلات کی دستیابی کو یقینی بنائیں، اور اس عمل کو بورڈ کی فراہم کردہ سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن کے ذریعے انجام دیں۔

امیدواروں کے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کے فنگر پرنٹس اندراج کے وقت اسکین کرنا لازمی ہیں، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کی ذمہ داری مکمل طور پر ادارے کے سربراہ پر عائد ہوگی۔

بائیومیٹرک رجسٹریشن کہاں کرائی جائے

ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ اپنے متعلقہ اسکول یا کالج میں بائیومیٹرک انگوٹھے رجسٹریشن کرائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں