جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(7 فروری 2026): رواں برس حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا ہے کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک کروانے کے آخری دو دن ہیں، حج ویزہ کے حصول کے لیے 8 فروری تک بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج گھر بیٹھے سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کریں، عازمین حج کی سہولت کے لیے سعودی تاشیر سینٹر آج اور کل صبح نو تا شام پانچ کھلے رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ کا حصول ممکن نہیں ہو گا، عازمین حج پریشانی سے بچنے کے لیے فوری بائیو میٹرک مکمل کریں اور تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں۔

ویزہ بائیو ایپ استعمال کرنے کا طریقہ

اس حوالے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج کیلئے اولین ترجیح سعودی ویزہ بائیو ایپ کا استعمال ہونا چاہیئے جو موبائل پلے سٹور سے با آسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

اس ایپ پر اپنی ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کریں، پاسپورٹ اسکین، سیلفی اور دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کریں جس کے بعد آپ کو ایک کنفرمیشن ای میل آئے گی جسے عازمین حج اپنے باقی پراسیس کے لیے محفوظ کرلیں، ایپ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آنے پر اپنے متعلقہ بینک کی برانچ سے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج بائیو میٹرک کیلئے اپنے متعلقہ بینکوں سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں، جو عازمین جدید سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن یا انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ان افراد کی سہولت کیلئے ملک بھر میں 6 تاشیر سینٹرز قائم کردیئے گئے۔

ان سینٹرز میں اسلام آباد میں عوامی ٹریڈ سینٹر، تیسری منزل، سیکٹر جی نائن، لاہور میں دی انٹرپرائز بلڈنگ، 1 کلومیٹر ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، کراچی میں بلاک اے، گراؤنڈ فلور، ایف ٹی سی بلڈنگ، شاہراہ فیصل، پشاور میں تیسری منزل، الحاج ٹاور، مین یونیورسٹی روڈ، ملتان میں دوسری منزل، کرسٹل مال، نزد عثمان آباد کالونی، بوسن روڈ، کوئٹہ میں میمار پلازہ، خوجک روڈ، کوئٹہ کینٹ شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں