تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بپاشا باسو شادی کے 6 سال بعد ماں بن گئیں

ممبئی: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بعد بالی وڈ کی مشہور جوڑی بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور 30 اپریل 2016 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور یوں چھ سال بعد وہ والدین بن گئے۔

جوڑے نے انسٹا گرام پر اپنی مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ انہوں نے بیٹی کا نام ’دیوی باسو سنگھ گروور‘ رکھا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

بیٹی کی پیدائش کا علم ہوتے ہیں جوڑے کے مداحوں اور فلمی شخصیات کی جانب سے والدین کے لیے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

بپاشا باسو نے اگست میں ننھی مہمان کی آمد کے بارے میں خوش خبری سنائی تھی۔

جوڑے نے انسٹا گرام پر مشترکہ پوسٹ میں بتایا تھا: ’ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جا رہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنا دیا ہے۔ ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے۔‘

کچھ روز قبل بالی وڈ کی نامور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بھی والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔

جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ عالیہ بھٹ نے اس خوشخبری کو سب سے پہلے انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ اداکارہ نے لکھا تھا کہ زندگی کی سب سے اچھی خبر ہے کہ میں ماں بن گئی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

Comments

- Advertisement -