اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

اداکارہ بپاشا باسو بھی عمران خان کی مداح نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق کرکٹر عمران خان اندرون ملک اور بیرون ملک خواتین میں خاصے مقبول ہیں، کپتان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی اداکارائیں بھی انکی شخصیت سے متاثر ہیں ۔

حال ہی میں بھارتی ٹیلی ویژن پر کنگز آف کرکٹ کے نام سے ایک پروگرام نشر کیا گیا جس میں عمران خان اور اداکارہ بپاشا باسو بھی شریک تھیں۔

پروگرام کے میزبان کی جانب سے جب اداکارہ بپاشا باسو سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں کرکٹ اور کرکٹر پسند ہیں ؟ اس سوال کے جوا ب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان آج بھی انتہائی پرکشش شخصیت کے مالک ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ سمیت کپتان کی بہت بڑی پرستار ہیں ۔

اداکارہ کے اس جواب عمران خان نے اپنے مخصوص انداز میں شرماتے ہوئے کہا کہ شکر ہے اداکارہ نے اپنی والدہ کا حوالہ دیا دادی یا نانی کا نہیں دے دیا، کپتان کے جملے پر اسٹوڈیو میں موجود حاضرین قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں