site
stats
پاکستان

کراچی : نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی : کراچی سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کراچی سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکراگیا پرندہ ٹکرا گیا، جس کے بعد انجن سے شعلے نکلنے لگے،فائر بریگیڈ طلب کیا گیا ، تاہم کوئی تقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے بعد پرواز ملتوی کردی گئی ، اب تمام مسافروں کو دوسرے طیارے سے دوپہر کوروانہ کیا جائے گا۔ طیارے میں 180 مسافر سوار تھے۔


مزید پڑھیں : پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا


اس سے قبل بھی پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے با ل بال بچ گئی، پروازپی کے ایٹ نائن ایٹ کے ہائیڈرولک پائپ پھٹ گئے، پرواز میں ایک سو اسی مسافر سوار تھے، طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top