منگل, جون 16, 2026
اشتہار

پرندوں کے شکار سیزن کا آغاز کب سے، شرائط کیا ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (8 فروری 2026): خیبر پختونخوا میں آبی پرندوں کے شکار سیزن کا آغاز 15 فروری سے ہو رہا ہے جس کے لیے کچھ شرائط لازمی قرار دی گئی ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں آبی پرندوں کا شکار سیزن کا آغاز 15 فروری سے ہو رہا ہے، جو 15 مارچ تک جاری رہے گا۔

شکار کے لیے باقاعدہ شوٹنگ لائسنس لازمی ہوگا جب کہ فیس 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شکار کی اجازت صرف ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 5 پرندوں کے شکار کی اجازت ہو گی۔ تاہم ایم پی تھری اور الیکٹرانک آلات کے ذریعے شکار مکمل طور ممنوع ہوگا۔

تاہم لوئر اور اپر چترال کے چند علاقوں میں شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ شندور جھیل، بروغل اور تورکھو سمیت متعدد مقامات پر بھی شکار ممنوع ہوگا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے شکاری افراد کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں