پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریسلر انعام بٹ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور نوزائیدہ کو گود میں لیے تصویر بھی شیئر کی۔
ریسلر انعام بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ، اللہ نے اپنی رحمت سے نوازا ہے، اللہ ایمان، صحت اور تندرستی والی زندگی دے اور نصیب اچھے کرے’ ۔
انہوں نے لکھا کہ ‘میری پیاری بیٹی کے لیے اچھا سا نام بتائیے‘۔
قومی ریسلر کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ننھی پری کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ انعام بٹ نے2021 میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
الحمداللہ اللّه نے اپنی رحمت سے نوازا ۔ اللّه ایمان ، صحت اور تندرستی والی زندگی دے اور نصیب اچھے کرے ۔ میری پیاری بیٹی کے لئے اچھا سا نام بتائیے ۔ pic.twitter.com/tooAN8u7Gb
— Inam Butt (@InamTheWrestler) July 18, 2022