منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

دو سر والی بچی کی پیدائش، ڈاکٹرز بھی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی خاتون نے ایسی بچی کو جنم دیا، جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عجیب و غریب بچی کو جنم دینے کا حیران کن واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں 24 سالہ پوجا نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں بچی کو جنم دیا۔

انوکھی پیدائش پر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے کیوں کہ بچی کا دوسرا سر پاؤں کی طرف ہے لیکن حیران کن پر بچی مکمل طور پر صحت مند ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بچی کے سر کے نچلے حصے میں بال، آنکھیں، ناک، کان پوری طرح سے تیار نہیں ہوئے ہیں صرف نشانیاں نظر آرہی تھیں جب کہ پیدائش کے وقت بچی کا وزن 3.3 کلو گرام بتایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرز نے دو سر والی بچی کی بہتر دیکھ بھال کےلیے چھتر پور ضلع اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں