جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سالگرہ کیک کاٹنے کی ویڈیو وائرل، 80 لاکھ ویوز مل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بعض اوقات سالگرہ کیک کاٹنے کی ویڈیو بھی لوگوں کو حیران کر سکتی ہے، ایک خاتون نے اپنی سال گرہ کا کیک کاٹا اور اس کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کر دی، اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ اس کے لیے ناقابل یقین تھا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ سال گرہ کیک کاٹ رہی ہے، لیکن کیک کاٹنے کے بعد جو کچھ ہوا، اس نے دیکھنے والوں ششدر کر دیا، اور اس ویڈیو کو 80 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

ویڈیو کے مطابق ایک خاتون میز کے سامنے بیٹھی ہے، اس کے سامنے میز پر سال گرہ کیک رکھا ہوا ہے جس پر چاکلیٹ کریم پھیلایا گیا ہے، ویڈیو میں خاتون کو برتھ ڈے کی مبارک باد دینے کی آوازیں بھی آ رہی ہیں، ایسے میں وہ چھری اٹھا کر کیک کاٹتی ہے، اور اگلا لمحہ حیران کن ہوتا ہے۔

چھری لگتے ہی کیک کٹنے کی بجائے پھٹ جاتا ہے، اور اس کے اندر سے پانی بہہ کر میز پر پھیل جاتا ہے، پہلے تو وہ خاتون بھی حیران ہوتی ہے لیکن پھر شرارت بھری مسکراہٹ اس کے چہرے پر پھیل جاتی ہے۔

معلوم ہوا کہ خاتون نے دیکھنے والوں کے ساتھ مذاق کیا تھا، سب کچھ کیک جیسا تھا، لیکن وہاں کیک نہیں بلکہ ایک پانی سے بھرا ایک غبارہ رکھا گیا تھا جس کے اوپر چاکلیٹ کریم پھیلایا گیا تھا، جسے کاٹتے ہی وہ پھٹ گیا۔

لیکن یہ مذاق سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کو اتنا پسند آ گیا کہ 80 لاکھ سے زیادہ بار یہ ویڈیو دیکھی گئی، جس خاتون نے یہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی اس نے فرانسیسی میں لکھا ‘یہ جو کیک ہے یہ کیک نہیں ہے، میں یہ دیکھ کر پاگل ہو رہی ہوں۔’

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں