سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد چہروں پر لگانا اور ایک دوسرے پر پھینک کر خوشی کا اظہار کرنا اب معمول بن گیا ہے۔
لیکن بے دہانی میں اس عمل کے کبھی ایسے نتائج بھی سامنے آتے ہیں جو کسی کو زندگی بھر کے لیے معذور یا اس کے لیے نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس میں ایک خاتون کی تصویر نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا۔
سالگرہ کے روز مذکورہ خاتون کو اس کی دوستوں نے کیک کاٹنے کے بعد خوشی میں چہرے کو کیک میں دے مارا جس کا بھیانک نتیجہ سامنے آیا۔
جب خاتون کا منہ کیک باہر آیا تو ایک لکڑی کا ٹکڑا بالکل آنکھ کے قریبی حصے میں لگا ہوا دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے۔
دراصل کیک کی تیاری میں ڈبل لیئر کو جوڑنے کے لیے بعض اوقات لکڑے کے ٹکڑے لگائے جاتے ہیں اور بے دہانی میں دوستوں نے اس معاملے کو نظر انداز کر دیا۔
خاتون کے چہرے سے خون ٹپک رہا تھا اور وہ درد سے کراہ رہی تھی، فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے لکڑی کا ٹکڑا نکال دیا۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ خاتون زندگی بھر کے لیے بینائی سے محروم ہونے سے بال بال بچ گئی، خوش قسمتی سے لکڑی آنکھ میں نہیں لگی اور بینائی ضائع ہونے سے بچ گئی۔