تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

150 روپے میں گھر خریدنے کا شاندار موقع، حکومت نے اعلان کردیا

روم: اٹلی میں ایک ایسا قصبہ ہے جہاں گھر کی مالیت صرف ایک یورو ہے، یعنی کوئی بھی شخص 150 روپے میں گھر کا مالک بن سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے کیمپانیا میں واقع بیساشیا نامی قصبے میں آبادی نہ ہونے کے قریب ہے کیونکہ یہاں کے رہائشی بڑے یا دوسرے شہروں میں منتقل ہوچکے ہیں اور اب قصبے کے بیشتر گھر خالی پڑے ہیں۔

بیساشیا کے میئر نے اعلان کیا کہ آبادی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہم لوگوں کو مشروط طور پر سستے گھر فراہم کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ گھر خریدنے والے شخص کو قصبے میں مستقل رہائش اختیار کرنا اور کیمونٹی کا حصہ بننا ہوگا، زمین کی فراہمی حکومت کا کام ہے، گھر کی تزئین و آرائش اور تعمیرات بھی خریدار کو ہی کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: اٹلی میں گھرکی قیمت صرف 1 یورو

میئر نے قصبے کے 90گھر ایک یورو کی قیمت میں فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ اس طرح ہم ایک بار اس قصبے کو پھر سے آباد کر سکیں گے۔‘

میئر کا کہنا ہے کہ یہ قصبہ انتہائی خوبصورت اور تاریخی ہے، جہاں خوبصور ت ساحل، پہاڑ اور جنگلات ہیں۔ واضح رہے کہ اٹلی کے مختلف قصبوں میں آبادی بڑھانے کے لیے عوام کو سستے گھروں کو پیش کش کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -