تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

انٹر کے طلباء کیلئے بڑی خبر ، امتحانات کی تاریخ تبدیل ، نیا شیڈول جاری

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا، امتحانات کا آغاز 18 سے ہوگا ، جو 6 جولائی تک جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ، اس حوالے سے چیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ 18 جون سے پرچوں کا انعقاد ہوگا جبکہ امتحانات 6 جولائی تک مکمل ہوں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے ایڈمٹ جاری کیے جاچکے ہیں اور پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ گھروں ارسال کیے گئے ہیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے کہا کہ باٹنی سال دوم اور اکنامکس سال دوم کے پرچوں سے امتحانات کا آغاز ہوگا، صبح کی شفٹ کے پرچے نو بجے اور دوپہر کی شفٹ کے امتحانات دو بجے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈ پندرہ جون سے انٹر کے امتحانات کی تیاری کو حتمی شکل دے چکے تھے تاہم بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان پر امتحانات کا منظور شدہ شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -