اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

راولپنڈی : گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان ، رزلٹ آن لائن چیک کریں

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج 2025 کا اعلان کردیا، مجموعی کامیابی کی شرح 43.46 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی نے گیارہویں جماعت (ایچ ایس ایس سی پارٹ ون) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج جاری کر دیے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت اس سال امتحانات میں 62,020 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 26,951 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کی مجموعی شرح 43.46 فیصد رہی۔

گروپ وار کارکردگی

پری انجینئرنگ گروپ سب سے آگے رہا جس کی کامیابی کی شرح 55.78 فیصد رہی، جب کہ پری میڈیکل گروپ نے 52.51 فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ہیومینیٹیز (انسانیات) گروپ کی کامیابی سب سے کم 36.14 فیصد رہی، جبکہ جنرل سائنس اور کامرس گروپ کی کامیابی بالترتیب 44.63 فیصد اور 40.84 فیصد رہی۔
ہوم اکنامکس گروپ سے متعلق اعداد و شمار بورڈ کی جانب سے جاری نہیں کیے گئے۔

نتیجہ چیک کرنے کا طریقہ

1. آن لائن 

بورڈ کی ویب سائٹ پر جائیں: www.biserawalpindi.edu.pk

اپنا رول نمبر درج کریں

“Search Result” پر کلک کریں

تفصیلی نمبرات اسکرین پر ظاہر ہو جائیں گے

2. بذریعہ ایس ایم ایس 

موبائل کے میسج باکس میں رول نمبر لکھیں

اسے 800296 پر بھیجیں

چند سیکنڈز میں آپ کو نتیجہ موصول ہو جائے گا

3. کالج سے

نتائج کے اعلان کے بعد بیشتر کالجز اپنے طلبہ کو پرنٹ شدہ رزلٹ کارڈز فراہم کریں گے، جو ادارے کے انتظامی دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں