راولپنڈی: بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، طلبا اپنا رزلٹ آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
نتائج کے تحت پہلی پوزیشن اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی، وہ پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ ہیں۔ دوسری پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ ہی کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبرز لے کر حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ نے 1138 نمبرز کے ساتھ حاصل کی۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
مجموعی طور پر امتحان میں کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا۔ مرد طلبہ کی کامیابی کی شرح 39.87 فیصد جبکہ طالبات کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی۔
دوسری جانب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ (کلاس 12) کے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج چیک کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔
امیدوار تین مختلف ذرائع سے اپنے نتائج حاصل کرسکتے ہیں
ویب سائٹ کے ذریعے
طلبہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk
پر جا کر اپنے رول نمبر درج کر کے نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔
ایس ایم ایس کے ذریعے
اگر ویب سائٹ استعمال کرنے میں دشواری ہو تو طلبہ اپنا رول نمبر 800296 پر بھیج کر بھی نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔
گزیٹ کے ذریعے
نتائج کا گزیٹ 2025 بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر پی ڈی ایف کی صورت میں دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ امیدوار بورڈ آفس سے پرنٹ شدہ گزیٹ بھی خرید سکتے ہیں۔


