ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنویر سنگھ سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رنویر سنگھ سے بھتہ وصول کرنے کی دھمکی لارنس بشنوئی گینگ کے ایک اہم رکن ہیری باکسر کی جانب سے دی گئی ہے۔
Ranveer Singh کے منیجر کو ایک امریکی نمبر سے وائس نوٹ کی صورت میں واٹس ایپ پر پیغام بھیجا گیا ہے، ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اس امریکی نمبر کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ کو یہ دھمکی فلم ساز روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد دی گئی ہے، اس واقعے میں 5 گولیاں چلائی گئی تھیں، واقعے کے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ کو موصول ہونے والی دھمکی کے معاملے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
راجپال یادیو کی جیل سے رہائی میں کس نے مدد کی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان دیپک شرما، سونو کمار اور سنی کمار کو بشنوئی گینگ کی جانب سے 3 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جن میں سے 50 ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر ادا کیے گئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


