ممبئی (15 مارچ 2026): بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے ان کے متنازع گانے ’تاتیری‘ پر جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی۔
انڈین میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ گلوکار و ریپر کو اس سے قبل بھی فون کال کے ذریعے خبردار کیا گیا تھا۔
لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن نے لکھا کہ بادشاہ نے ہریانہ کی ثقافت کو بگاڑنے کی کوشش کی، اس سے قبل 2024 میں ہم نے اس کے کلب میں اسے صرف ٹریلر دکھایا تھا لیکن اس بار ہم سیدھا اس کی پیشانی میں گولی ماریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بادشاہ کو گرفتار اور پاسپورٹ ضبط کرنے کی ہدایت
اس پوسٹ کے بعد بادشاہ کی ٹیم میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ایک ساتھی گلوکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بعض اوقات صرف معافی کافی نہیں ہوتی، ایسی حرکتیں کرنی ہی کیوں ہیں؟ گانے لکھنے کیلیے بہت سے خوبصورت موضوعات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے بارے میں ایسے متنازع گانے کیوں بنانے ہیں؟ اور اسکول کے یونیفارم میں ملبوس لڑکیوں کو نشانہ بنانا ہے؟ اس سے قبل گرو رندھاوا بھی اپنے ایک متنازع گانے میں اسکول کی لڑکیوں کی نازیبا عکاسی کرنے پر سخت مشکل میں پھنس گئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


